21 دسمبر 2024 - 10:11
غزہ میں 441 دنوں کے دوران صہیونی جرائم کے نتیجے میں 152,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 152,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جنگ کے 441 ویں دن جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ  "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ پٹی میں تین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جن میں 77 فلسطینی شہید اور 174 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔"

فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا: "ان شہداء اور زخمیوں کو ملا کر غزہ پٹی پر غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 45,206 فلسطینی شہید اور 107,512 زخمی ہو چکے ہیں۔"

واضح رہے کہ شہداء اور زخمیوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے مدفون ہوئے ہیں جو مذکورہ اعداد و شمار کے علاوہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

110